فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


منیلا: فلپائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک کو ’’کورونا ریڈ لسٹ‘‘ سے نکال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈ ریگو ڈیویٹرٹے نے 10 ممالک پر سے اپریل میں عائد کی گئی سفری پابندیاں اُٹھانے کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

فلپائن کے صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جن ممالک پر سے سفری پابندیاں اُٹھائی گئی ہیں اُن میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، عمان، تھائی لینڈ، بھارت اور ملائشیا شامل ہیں۔

ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے جبکہ اس سے قبل ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو فلپائن میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موڈرنا کے غلط اسپیلنگ نےسیاح کو جیل کی سیر کرادی

واضح رہے کہ فلپائن میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 20 ہزار اور 484 ہے اور اب تک 3 کروڑ سے زائد کورونا کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں