ای کامرس کی مقبول ترین ویب سائٹ ایمازون نے اپنے ملازمین کو وقت پر آفس آنے پر بونس دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون نے وقت کے پابند ملازمین کو 50 پاؤنڈز یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے ہر ہفتے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملازمین کو یہ رقم 100 فیصد حاضری، وقت کی پابندی پر دی جائے گی،کورونا یا کسی اور بیماری کی صورت میں کی جانے والی چھٹیاں شمار نہیں کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایمازون نے کرسمس کے موقع پر بھی اپنے ملازمین کو ایکسٹرا بونس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس ارب پتی افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان
ایمازون کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے گرمیوں کی طلب کو دیکھتے ہوئے ملازمین کے لیے یہ اعلان کیا کیونکہ ایمازون کے اسٹورز پر ’سمر فیسٹیول‘ لگایا جائے گا۔