وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی موجودگی کا انکشاف
وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کےباعث کیاگیا۔ شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں ۔ فیصلے کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to be closed from September 6th to September 11th, 2021 due COVID 19 conditions. Please stay home and stay safe. Protect yourself and your families.— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 3, 2021
یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد26ہزارسے تجاوز کرگئی
دوسری جانب پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔