مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی شادی کی دیگر تقریبات کے بارے میں آگہ کر دیا۔
نجی ویب سائٹ کے مطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر سے ان کی خصوصی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں ہی ہوں گی۔ جنید نے کہا کہ شادی کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا لیکن توقع ہے کہ شادی دسمبر میں ہو گی۔
انہوں نے انٹرویو بتایا کہ رخستی اور ولیمہ کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر اور اہلیہ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر آگئی
جنید صفدر سے ان کے ہنی مون کے بارے میں بھی سوال کیا گیا کہ وہ آخر کس ملک کا انتخاب کریں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ایک بار دسمبر میں شادی ہو جائے اس کے بعد اس کے بارے میں سوچیں گے۔
خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ جس کے بعد مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویردعاوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں۔
نکاح کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی تھی۔