بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے


بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل  کے والد عطااللہ مینگل 93 سال کی عمر انتقال کر گئے۔

ترجمان بی این پی مینگل کے مطابق بزرگ قوم پرست رہنما عطا اللہ مینگل کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

عطااللہ مینگل کا تعلق وڈ ضلع خضدار سے ہے اور ان  کی تدفین آبائی علاقے میں ہی کی جائیگی۔

سردار عطااللہ مینگل 1929 کو پیدا ہوئے، 25 سال کی عمر میں مینگل قبیلے کے سردار مقررہوئے۔

1970 کے پہلے الیکشن میں نیشنل عوامی پارٹی (این اے پی) کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا  اور بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔


متعلقہ خبریں