ڈیم سارہ سٹوری نے17 واں پیرالمپک گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ توڑ دیا


ڈیم سارہ سٹوری نےبرطانوی پیرالمپکس کی تاریخ رقم کردی۔

سائیکلسٹ سارہ سٹوری نے ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس مقابلوں ایک اور طلائی تمغہ جیت کے سب سے کامیاب برطانوی پیرالمپیئن بن گئیں۔

43 سالہ سارہ سٹوری نے روڈ ریس جیت کر17واں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔  ٹوکیو میں جاری پیرا لمپکس مقابلوں میں انہوں نے 3 طلائی تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیم سارہ سٹوری نے مائیک کینی کے 16 پیرالمپک تمغوں کاریکارڈ برابر کر دیا

پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 17طلائی تمغے جیت کرڈیم سارہ نے  برطانوی تیراک مائیک کینی کے 16 طلائی تمغوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ڈیم سارہ کو روڈ ریس کے لیے فیورٹ قرار دیا گیا تھا۔ 16واں طلائی تمغہ جیتنے پر انہوں نے کہا تھا کہ میں اس سفر پر کبھی برطانیہ کی سب سے بڑی پیرالمپین بننے کے لیے نہیں نکلی تھی لیکن بہترین پیرالمپیئن کے برابر پہنچنااور  ان سے زیادہ تمغے حاصل کرنا صرف ایک خواب تھا جو پورا ہورہاہے۔


یاد رہے کہ ڈیم سارہ سٹوری نے حالیہ پیرالمپکس مقابلوں میں تین تمغے جیتے ہیں جس  کے بعد ان کے مجموعی  گولڈ میڈلز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

سارہ سٹوری نے پچس اگست کو ٹوکیو پیرالمپک گیمز 2020 میں خواتین کے C5 3000  میٹر انفرادی مقابلے میں  پہلا طلائی تمغہ جیتا۔  یہ ڈیم سارہ کے پیرالمپک کیریئر کا 15 واں طلائی تمغہ تھا۔

ایک سابق تیراک ہونے کے ناطے ، انہوں نے 1992 کے سمر پیرالمپکس میں 100 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں دو طلائی تمغے جیتے۔

1996 کے پیرالمپکس میں ، اسٹوری نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ، 100 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں تین طلائی تمغے جیتے۔

43 سالہ ایتھلیٹ نے 2008میں  مزید  دوپیرالمپک طلائی تمغے جیتے ، اس بار سائیکلنگ میں بشمول ٹائم ٹرائل اور  انفرادی تعاقب میں۔

یہ بھی پڑھیں: پیرالمپکس میں دھوکہ، برطانوی تیراک گولڈ میڈل سے محروم

2012 کے پیرالمپکس میں ، انہوں نے انفرادی تعاقب ، 500 میٹر ٹائم ٹرائل ، ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس میں چار طلائی تمغے جیتے۔

انہوں نے انفرادی تعاقب ، ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس میں 2016 کے پیرالمپک گیمز میں مزید تین طلائی تمغے جیتے۔


متعلقہ خبریں