علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ، اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا ورنہ کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے، عارف علوی


حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہائوس کے لان میں ادا کی گئی،صدرمملکت عارف علوی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے علاوہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان اور وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے شرکت کی۔

غائبانہ نمازجنازہ میں سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اورکشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اورکشمیریوں کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے

صدرمملکت عارف علوی نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قرارداد پربھروسہ کیا ورنہ کب کا کشمیر آزاد کرا چکے ہوتے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر ہرشخص رنجیدہ ہے، بھارت اقلیتوں کےساتھ جو کررہا ہےخود کو آگ لگا رہاہے،مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا نظام نہیں چل سکتا۔


متعلقہ خبریں