امریکا میں  سمندری طوفان  آئیڈا سے تباہی،6 افراد ہلاک


امریکہ میں سمندری طوفان  آئیڈا کے باعث تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے نیویارک اور نیو جرسی  میں مختلف حادثات کے باعث چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں

نیویارک میں مسلسل اور تیز بارش کے باعث سڑکوں پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، انتظامیہ نے نیویارک میں ہنگامی صورتال کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

یہ بھی پڑھیں: امریکا: لوزیانا کو 170برس کے سخت ترین طوفان کا سامنا

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان آئیڈا کے باعث نیو یارک شہر اور شمال مشرقی ریاستوں میں زبردست سیلاب  آگیا  ہے۔

بدھ کے روز تمام نیو یارک سٹی سب وے لائنیں معطل کر دی گئیں، نیشنل ویدر سروس کی جانب سے کم از کم پانچ ایمرجنسی وارننگز جاری کی گئیں سیلاب  فلاڈیلفیا کے مغرب سے لے کر شمالی نیو جرسی تک پھیلا ہوا ہے۔

کیٹیگری 4 کے طوفان  سے امریکا کی  جنوبی ریاستیں زیادہ متاثر ہوئیں ہیں، اس سے قبل  نیوجرسی کے گورنر نے بھی ریاست میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ایک اور طوفان

لوزیانا میں ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جہاں سمندری طوفان آئیڈا کی تباہی کے بعد بہت سے باشندے گیس سے چلنے والے جنریٹرز پر انحصار کر رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ  نو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ہیں، متعدد شہروں میں کھانے  اور پینے کے پانی کی دستیابی بری طرح متاثر ہوئی۔

 

 


متعلقہ خبریں