ترکی فلسطینیوں کا مقدمہ بیت المقدس لڑتا رہے گا، ترک وزیر خارجہ


انقرہ: ترک وزیرخارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی فلسطینیوں کا مقدمہ بیت المقدس لڑتا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ القدس اور فلسطین کے دعوے پرخواہ  سب  پیچھے ہٹ جائیں ترکی ہر گز اس مسئلے میں قدم پیچھےنہیں ہٹائے گا۔

عرب ذرائع ابلاغ (میڈیا)  سے خطاب کرتے ہوئےترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی ایک غلط فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ترکی اس پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔

ترک وزیرخارجہ چاوش اولو نے تجویز پیش کی کہ مسلمانوں کو امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے  فیصلے کے خلاف مشترکہ نکتہ نظر اپنانا چاہیے۔

انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم امہ بالعموم اور عرب لیگ بالخصوص اس مسئلے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے لیکن ترکی کسی بھی قیمت پر چپ نہیں سادھے گا۔

ترک وزیرخارجہ چاوش اولو نے خبردار کیا کہ یہ ایک انتہائی غلط سوچ ہے جسے تاریخ اورمسلم امہ کبھی معاف کر سکے گی۔


متعلقہ خبریں