سانپ کا زہر کورونا وائرس کی افزائش روکے گا، تحقیق


برازیلیا: نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ اب سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وائپر سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کے بچاؤ کی دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول نے بندروں کے خلیوں میں کورونا وائرس کی افزائش کو روکا ہے اور یہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ممکنہ پہلا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ڈیلٹا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات

سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول بندروں کو لگایا گیا جس سے کورونا وائرس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں 75 فیصد کمی آئی۔ وائپر سانپ کے زہر میں پائے جانے والے مالیکیولز پہلے ہی انسداد بیکٹریا خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں،

واضح رہے کہ وائپر سانپ برازیل، ارجنٹینا، بولیویا اور پیراگوئے میں پایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں