سید علی گیلانی کی تدفین میں قریبی رشتہ دار شرکت کریں گے، کٹھ پتلی انتظامیہ

سید علی گیلانی کی تدفین میں قریبی رشتہ دار شرکت کریں گے، کٹھ پتلی انتظامیہ

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کی تدفین میں عام افراد کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیراعظم: سید علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہیگا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین میں صرف انتہائی قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر بھارت کی قابض فوج کی بھاری نفری متعین کرکے خاردار تاریں بھی لگای گئی ہیں تاکہ آمد و رفت ممکن نہ ہو سکے۔

سید علی گیلانی کا مشن کشمیری عوام کے دلوں میں جاری رہے گا، جنرل باجوہ

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے سید علی گیلانی کے رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کے گھروں پہ چھاپے مارنے شروع کردیے گئے ہیں جب کہ سری نگر سمیت وادی چنار کے دیگر علاقوں میں نقل و حمل پہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سید علی گیلانی کا انتقال: آزاد کشمیر میں3روزہ سوگ،مقبوضہ وادی میں پابندیاں، چھاپے

عبدالحمید لون نے کہا تھا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو مزار شہدا سری نگر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں