معروف امریکی ریسلر و ہالی وڈ اداکار دی راک ڈیوائن جانسن کے ہم شکل پولیس افسر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی کاؤنٹی مورگن کے شیرف نے فیس بک پر لیفٹیننٹ فیلڈز کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونا شروع ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق تصویر کو دیکھ سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے کیونکہ اس میں موجود پولیس افسر کی مشابہت بالکل ہالی وڈ اسٹار دی راک سے ملتی ہے۔
اس کہانی نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب ایک شخص لیفٹیننٹ ایرک فیلڈز کے پاس گیا اور مسٹر جانسن سے مشابہت کے پیش نظر اس کے ساتھ تصویر کی درخواست کی۔
دوسری جانب وائرل تصویر دی راک کے پاس بھی پہنچ گئی جو اسے دیکھ فرط حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پولیس افسر میرے سے زیادہ اچھا دکھتا ہے۔
انہوں نے پولیس افسر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ محفوظ رہیں، آپ کی خدمات کے لیے بہت شکریہ! ایک دن ہم ضرور ملیں گے۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے پاس دی راک سے متعلق بتانے کو بہت سی کہانیاں ہوں گی۔
Oh shit! Wow.
Guy on the left is way cooler.
Stay safe brother and thank you for your service. One day we’ll drink @Teremana and I need to hear all your “Rock stories” because I KNOW you got ‘em ????? #ericfields https://t.co/G38tOr68cW— Dwayne Johnson (@TheRock) August 31, 2021