روشنیوں کے شہر میں اندھیرا: 700 فیڈر اب تک ٹرپ


روشنیوں کا شہر کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، کے الیکٹرک کے 1400فیڈرز ٹرپ کر گئے، آدھے بحال ہو گئے جبکہ باقی کی کوششیں جاری ہیں۔ شہر کے زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کاکہنا ہے کہ1900میں سے1200فیڈرز بحال کردیئےگئے، 700فیڈرزپرتاحال بجلی بحال نہیں ہوسکی،گلشن اقبال، ڈیفنس،ایف بی ایریا،بلوچ کالونی،کے ڈی اے،اورنگی ٹاوَن،سرجانی عزیزآباد،گلستان جوہر،صدر لانڈھی،بلدیہ،ملیر کےعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، پی ای سی ایچ ایس، کورنگی، سرجانی، گلستان جوہر،
کلفٹن، فیڈرل بی ایریا اور شاہ فیصل کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ۔

کراچی میں 986 فیڈرز کے ذریعے بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے،دھابیجی سمیت تمام پمپنگ اسٹیشنز پربجلی بحال کی جا چکی ہے،کراچی ایئر پورٹ پر بھی بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے جب کہ کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں۔

بجلی مزید مہنگی ہو گی، حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا

یاد رہے کہ  کراچی کو بجلی فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کے الیکٹرک کے 1900 میں سے 1400 فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور سیکڑوں فیڈرز بند ہوگئے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیشنل گرڈسےآنے والی 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی ہے جس سے کراچی اور سندھ کے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا: گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ شروع

ہم نیوز کے مطابق حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ حیسکو ریجن کے بھی 71 گرڈ اسٹیشنز بند ہوئے ہیں جس کی وجہ سے  مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو الہٰ یار، سانگھڑ ، ٹنڈو آدم ، بدین، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان اور کوٹری میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورومیں این ٹی ڈی سی کے یارڈپر آسمانی بجلی گری ہے جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 500 کے وی کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے حیسکو اور کے الیکٹرک کو فراہمی میں تعطل آیا ہے۔

کراچی کو اضافی بجلی: کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی میں اہم معاہدہ

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورومیں این ٹی ڈی سی کے یارڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے سسٹم محفوظ رہا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں