اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن تیسری ترمیم آرڈیننس 2021 پر دستخط کر دیے۔
آرڈیننس کی مدد سے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 72 میں ترمیم کی گئی۔ آرڈیننس کے مطابق منتخب اراکین کو اجلاس کی پہلی نشست کے 60 دن کے اندر حلف اٹھانا ہو گا۔
سینیٹ، اسمبلی یا مقامی حکومت کے لیے منتخب اراکین کی نشست وقت پر حلف نہ اٹھانے کی صورت میں خالی ہو جائے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل (ترمیمی) آرڈیننس 2021 بھی جاری کر دیا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل ایکٹ 2007 کے سیکشن 16 میں ترمیم کی گئی۔
آرڈیننس کے مطابق کونسل کو ادارے کی بہتر کارکردگی اور فرائض کی انجام دہی کے لیے ملازمین کی تعیناتی کا اختیار ہو گا، کونسل کو کنٹریکٹ پر مشیر اور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں، وزیر اعظم
صدر عارف علوی نے محمد سعید اللہ کی ڈیپوٹیشن پر احتساب عدالت راولپنڈی کے جج کے طور پر تعیناتی کی سمری بھی منظور کر لی۔
صدر مملکت نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کے گریڈ 20 کے افسر، خواجہ شوکت حسین ، کے خلاف سول سرونٹ (ای اینڈ ڈی ) رولز، 2020 کے تحت کارروائی کرنے کی سمری کی بھی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل II- ، کوئٹہ نذر محمد ، کا استعفیٰ منظور کیا