دال اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

دال اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ

کراچی: چینی کے بعد دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

ری ٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دال مسور 179 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ دکاندار کے مطابق مارکیٹ میں دال مونگ 122 سے 152 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دال چنا کی قیمت 120 روپے سے 149 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ری ٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دال ماش 234 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کالا چنا 112 سے بڑھ کر 126 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ سفید چنے کی قیمت 172 سے بڑھ کر 205 روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی خریدوفروخت بذریعہ بینک لازمی، فیٹف کی آخری شرط

چاولوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ری ٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سپر کرنل چاول 170 سے 188 روپے تک پہنچ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں