کویت میں ’شارٹس‘ میں اذان دینے والے موزن کو گرفتار کر کے انکوائری شروع شروع کر دی گئی ہے۔
کویت میں وزارت اوقاف نے عبداللہ بن جعفر مسجد کے موذن کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ موذن پر الزام ہے کہ اس نے “شارٹس” پہن کر نماز کے لیے اذان دی جس پر اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کویت: غیر ملکیوں کے حوالے سے تشویش
اس اذان کی ایک مختصر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی گئی ہے جس میں مؤذن کو شارٹس پہن کر اذان دیتے دکھا جا سکتا ہے۔
وزارت اوقاف کا کہنا ہے کہ نامناسب لباس میں مسجد میں اذان دینا مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
مسجد کے علاقے میں رہنے والے متعدد ٹوئٹر صارفین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ موذن مسجد کی صفائی اور اسٹور روم میں سامان ترتیب دے رہا تھا جس کے لیے اس نے شارٹس لباس پہن رکھا تھا۔ اور اس نے اسی حالت میں اذان بھی دے ڈالی۔