پیرالمپکس:سائیکلسٹ سارہ سٹوری تاریخ رقم کرنے سےایک قدم کی دوری پر
سائیکلسٹ ڈیم سارہ سٹوری نے پیرا لمپکس میں اپنےکریئر کا 16واں طلائی تمغہ جیت کے ریکارڈ برابر کر دیا۔ سائیکلسٹ سارہ سٹوری نے ڈیڑھ منٹ سے زائد وقت میں c5 ٹائم ٹرائل جیت کے ایک اورگولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرالمپکس میں دھوکہ، برطانوی تیراک گولڈ میڈل سے محروم
اب وہ 1970 اور 80 کی دہائی میں تیراک مائیک کینی کے قائم کردہ برطانوی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے سے ایک سونے کے تمغے کی دوری پر ہیں۔ اگر وہ جمعرات کی روڈ ریس جیت گئیں تو وہ مائیک کینی کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔ سارہ سٹوری کو جمعرات کو ہونےوالی ریس کے لیے فیورٹ بھی قرار دیا جا رہاہے۔
ڈیم سارہ کا کہنا ہے کہ میں اس سفر پر کبھی برطانیہ کی سب سے بڑی پیرالمپین بننے کے لیے نہیں نکلی تھی لیکن بہترین پیرالمپین کے برابر پہنچنااور ان سے زیادہ تمغے حاصل کرنا صرف ایک خواب تھا جو پورا ہورہاہے۔
سارہ اسٹوری نے پچس اگست کو ٹوکیو پیرالمپک گیمز 2020 میں خواتین کے C5 3000 میٹر انفرادی مقابلے میں پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ یہ ڈیم سارہ کے پیرالمپک کیریئر کا 15 واں طلائی تمغہ تھا۔
ایک سابق تیراک ہونے کے ناطے ، انہوں نے 1992 کے سمر پیرالمپکس میں 100 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں دو طلائی تمغے جیتے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرالمپکس کا آغاز ، کورونا کا پہلا کیس رپورٹ
1996 کے پیرالمپکس میں ، اسٹوری نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ، 100 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر انفرادی میڈلے میں تین طلائی تمغے جیتے۔
43 سالہ ایتھلیٹ نے 2008میں مزید دوپیرالمپک طلائی تمغے جیتے ، اس بار سائیکلنگ میں بشمول ٹائم ٹرائل اور انفرادی تعاقب میں۔
2012 کے پیرالمپکس میں ، انہوں نے انفرادی تعاقب ، 500 میٹر ٹائم ٹرائل ، ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس میں چار طلائی تمغے جیتے۔
انہوں نے انفرادی تعاقب ، ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس میں 2016 کے پیرالمپک گیمز میں مزید تین طلائی تمغے جیتے۔