پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی: فرخ حبیب

پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی: فرخ حبیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم وعدوں، نعروں اور دعوؤں میں ناکامی کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسوں کا اعلان ماضی کے کھوکھلے نعروں کی طرح ثابت ہوگا۔

پرچی چیئرمین کی بیان بازی حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ لوگ فیس سیونگ کے لیے بے نتیجہ اجلاس کرتے پھر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت  نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں ہلڑ بازی کا مطلب کارکنان بھی ان سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم درحقیقت دھاندلی کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول صاحب! آپ کی کارکردگی یہ ہے کہ کبھی سیاسی جدوجہد میں شامل نہیں ہوئے۔

انہوں ںے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی آڑمیں لوٹ مارکی۔ انہوں نے کہا کہ چور راستے سے اقتدارمیں آنے والے منہ دیکھتے رہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کی بنیاد پرآئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے۔

میڈیا کارکنوں کو قانونی دادرسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ایک وصیت پرآپ اس عہدے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پرچی چیئرمین سلیکٹڈ کی تعریف پر پورا اترتے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بلاول بتائیں کہ این ایف سی ایوارڈ کی مد میں ملنےوالے 1900 ارب کہاں استعمال ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تمام صوبوں کو مساوی مواقع فراہم کیے ہیں۔

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوامی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔


متعلقہ خبریں