کیا وکیل، کیا معمار: ڈرائیوروں کی مانگ، کمائی میں سب سے آگے


برطانیہ میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی میں ٹرک ڈرائیوروں کو وکلا اور سول انجینئرز سے بھی زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وائٹرو نامی کمپنی  کو ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے کمپنی کی جانب سے بڑی تنخواہیں آفر کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ڈرائیورز کی اہمیت کو جانتے ہوئے کمپنی کی جانب سے سالانہ  53،780 پاؤنڈ یعنی 12 کروڑ 3 لاکھ 32 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔

ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی تنخواہ کسی سیکینڈری اسکول ٹیچر، معمار اور وکیلوں کی سالانہ تنخواہ سے زیادہ ہے۔

اس کے علاوہ انہیں رعایتی چھٹیاں اور نجی ممبرز کلب تک رسائی بھی دی گئی ہے۔

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی 

دوسری جانب سپر مارکیٹس اور لاجسٹک فرموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرائیوروں کو پیشے کی بنیاد پر قلت والی ملازمت کی فہرست میں شامل کرے جس کو دیکھ کر ہنرمند ورکر ویزوں کے لئے درخواست دے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تقریبا 90,000 ڈرائیوروں کی قلت کی وجہ سے سپر مارکیٹوں، ریستوران اور پبوں میں رسد کی قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے  میک ڈونالڈز سمیت کچھ بڑی کمپنیوں نے عارضی طور پر اپنے مینیو سے چند کھانے کی چند اشیاء ہٹا دی ہیں۔


متعلقہ خبریں