ٹک ٹاک نے ’مِلک کریٹ چیلنج‘ پر  پابندی عائد کر دی

ٹک ٹاک نے ’مِلک کریٹ چیلنج‘ پر  پابندی عائد کر دی

سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک نے “مِلک کریٹ چیلنج” کو  خطرناک قرار  دیتے ہوئے اس پر  پابندی عائد کر دی ہے۔

دنیا بھر میں مقبول ایپ میں کئی چیلنجز ٹرینڈ کرتے رہتے ہیں جسے پورا کرنے کے لیے صارفین خطرناک اسٹنٹ کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

اس وقت پلاسٹک کے کریٹس کو پار کرنے کا ٹرینڈ مقبول ہو رہا ہے جس سے کئی صارفین کو شدید چوٹیں بھی آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے پارکس میں ویڈیو بنانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ٹک ٹاک پر اس مِلک کریٹ چیلنج کے ٹرینڈ کو پورا کرنے کے لیے ٹک ٹاکرز کریٹس پرکھڑا ہوکر جشن منا رہے ہیں تو کوئی اونچائی سے منہ کے بَل گرتا نظر آرہا ہے۔

طبی ماہرین نے بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والے ’مِلک کریٹ چیلنج‘ کو  خطرناک قرار دیتے ہوئے اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

سوشل میڈیا ٹک ٹاک کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک ہمیشہ خطرناک کاموں کو  اُجاگر کرنے والے مواد کی مخالفت کرتا رہا ہے، اسی لیے اس ٹرینڈ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  ٹک ٹاک نے نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اور اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی حوصلہ افزائی کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے تھا۔

نئے فیچر میں  13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین کے لیے ایک خاص وقت کے بعد ڈاؤن لوڈز کو بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل کردیا جائے گا۔ جبکہ 16 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو ویڈیو شئیر کرنے سے پہلے ایک پوپ ایپ میسج بھیجا جائے گا، جس میں فالوورز، فرینڈز اونلی یا صرف ان تک محدود رہنے کے آپشنز ہوں گے۔

صارف کو خود سیلکٹ کرنا ہوگا کہ اسے اپنی ویڈیو کس کس کے شئیر ساتھ کرنی ہے۔ اس عمر کے کریٹیئرز کو اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ ایبل بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں