آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور کیساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدارامن و استحکام اورترقی ہمارے بنیادی مقصد ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں۔ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے۔
آرمی چیف نے کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملوں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ کابل سے انخلا آپریشن میں خصوصی مدد پر اظہار تشکر بھی کیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور خطے کی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔