اسپائیڈر مین دُنیا کو شیطانی طاقتوں سے بچانے کے لیے میدان میں کیا آیا، ایونجرز کے تمام سپر ہیروز کو شکست دے ڈالی۔
’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے ٹریلر نے 24 گھنٹوں میں 35 کروڑ 55 لاکھ ویوز لے کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2018 میں سائنس فکشن فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کے پاس تھا، جسے ایک دن میں 29 کروڑ 90 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایونجرز اینڈ گیم دیکھنے کا عالمی ریکارڈ
’اسپائیڈر مین‘ کے کردار کی تیسری فلم کی جھلکیاں کافی عرصہ قبل ہی جاری کر دی گئی تھیں مگر 24 اگست کو اس کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا ہے، جو مداحوں کو اپنی طرف لانے میں کامیاب ہو گیا۔
View this post on Instagram
’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کے ٹریلر کی جانب سے ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ فلم کمائی کا بھی نیا ریکارڈ بنائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ” اسپائیڈر مین نو وے ہوم” کو دسمبر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایونجرز: انفینٹی وار کا ایک اور ریکارڈ
سیریز کی پہلی فلم ’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘ 2017 میں ریلیز کی گی تھی، جس کے بعد اس کے سیکوئل ’اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم‘ کو 2019 اور اب سیریز کی تیسری فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کو دسمبر 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔