شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو انوکھے انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
بشریٰ انصاری نے اپنی سُریلی آواز میں ملکہ میڈیم نور جہاں کا مشہور گیت ’جا جا وے تینوں دل دیتا‘ گنگنادیا۔
بشریٰ انصاری نے گانا گنگنانے کی ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ میڈم نور جہاں کو بہت زیادہ یاد کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کا بہن کی وفات کے بعد جذباتی پیغام
View this post on Instagram
ایک منٹ پر مشتمل اس ویڈیو کو اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کے لیے تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پرسینیئر اداکارہ کے چرچے رہتے ہیں، اداکاری کے علاوہ کبھی وہ اپنے ڈانس ویڈیو کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہیں تو کبھی ٹک ٹاکر جنت مرزا سے لڑائی کے باعث ان کے چرچے رہے
یہ بھی پڑھیں: اب آیا ہے مزہ، بشریٰ انصاری کا رد عمل
یاد رہے کہ بشری انصاری نے اداکاری کا آغاز اقبال انصاری کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے سے کیا۔ پی ٹی وی کے متعدد مقبول ٹی وی شو میں وہ نظر آتی رہیں جن میں آنگن ٹیڑھا، شو ٹائم، شو شا، رنگ ترنگ، ایمرجنسی وارڈ اور مزاحیہ ٹی وی سیریز ففٹی ففٹی شامل ہے۔
انھوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ بشری نے گلوکاری اور ماڈلنگ بھی کی ہے۔ انہیں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1989ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔