ٹام کروز چوروں کے نشانے پر


چور ہالی ووڈ اداکار  ٹام کروز کا ہزاروں پاونڈ مالیت کا سامان لے اڑے۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق، چوروں نےٹام کروز کے باڈی گارڈ کی بی ایم ڈبلیو ہوٹل کے باہر سے چند منٹوں میں اڑا لی۔ چوروں نے برمنگھم کے  گرینڈ ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی کو  چوری کر نے کے لیے ایک سکینر کا استعمال کیا۔

چور ہوٹل کے باہر چھوڑنے کے  صرف چند منٹ بعد گاڑی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے  جبکہ ہوٹل ویسٹ مڈلینڈ پولیس ہیڈ کوارٹر سے صرف دو منٹ کی دوری پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کا مشن امپاسبل کورونا میں پھنس گیا

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ٹام کروز گاڑی چوری ہونے سے پہلے اس میں سوار ہوئے تھے اور جب اسے چوری کیا گیا اس وقت ان کا کچھ سامان بھی گاڑی میں موجود تھا۔

واردارت کے بعد پولیس الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیوائس سے گاڑی کو بازیاب کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن گاڑی میں موجود کوئی چیز واپس نہ ملی۔

گاڑی چوری ہونے کو سیکیورٹی عملے کی مکمل ناکامی قراردیا جارہاہے، جبکہ بتایا گیا کہ  ٹام کروز کو جب چوری کے بارے میں بتایا گیا تو فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔  انہوں نے چوری کی خبر سن کر شدید غصے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹام کروز کی فلم کی شوٹنگ، ٹرین کھائی میں جا گری

یاد رہے کہ ٹام کروز اس وقت برمنگھم میں فلم مشن امپاسبل سیون کے شوٹنگ میں مصروف  ہیں۔

یہ فلم ٹام کروز کی ایکشن سیریز ‘مشن امپاسیبل’ کی ساتویں فلم ہے اور کورونا کے باعث مسلسل تاخیر کا شکار فلم کو مئی دوہزار بائیس میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے ۔

اس سیریز کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

مشن امپاسبل  سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی۔


متعلقہ خبریں