لیڈز ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 78رنز پر آؤٹ


انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم صرف78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور گریگ اوورٹن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سام کرن اور رابنسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 151 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین نوٹنگھم میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ2 سے6 ستمبر تک لندن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 10سے 14 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں