ایک فٹ کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کیسے مشکل حالات کا مقابلہ کیا

ایک فٹ کی سوشل میڈیا انفلوئنسر

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک فٹ کی زہرہ یعقوب انفلوئنسر نے اپنی زندگی کے مختلف اور مشکل حالات سے پردہ اٹھایا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی  کو انٹر ویو دیتے ہوئے لاہور کی رہائشی  زہرہ یعقوب نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کا مذاق معالج بھی اڑایا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر ڈالرز کا راج

انہوں نے بتایا کہ وہ پیدا ہوئیں تو اُن کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر جوڑتے تھے مگر وہ ہلکے سے دباؤ سے ہی دوبارہ ٹوٹ جاتی تھیں۔ پھر ڈاکٹروں نے اُن کی والدہ کو بتایا کہ اس بچی کی ہڈیاں انتہائی کمزور ہیں اور یہ شاید زیادہ عرصہ زندہ نہ رہ پائیں۔

زہرہ یعقوب نے انٹرویو میں بتایا کہ ڈاکٹرز کی رپوٹ کے مطابق انھیں ایک برٹل بون بیماری تھی جس کا علاج ممکن نہیں۔ پہلے نو برس تک ایسا ہی ہوتا رہا۔ پھر ان کے ہاتھوں پیروں کی ہڈیاں ٹوٹنی رُک گئیں۔

ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا زہرہ یعقوب کی عمر 23 سال ہے لیکن ان کا قد اب بھی ایک فٹ سے کچھ انچ ہی زیادہ ہے مگر زہرہ کی نشوونما ان کی عمر کے عین مطابق ہے۔

خیال رہے کہ زہرہ یعقوب کی جانب سے اکثرو وبیشتر میک اپ کرتی یا پھر مختلف سرگرمیوں میں مصروف ویڈیوز  سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں