بیلجیئم میں ایک خاتون چیمپنزی سے محبت کر بیٹھی، چڑیا گھر انتظامیہ نے خاتون کے داخلے پر ہی پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے اینٹورپ چڑیا گھر میں ایک خاتون مخصوص چیمپینزی کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں جس پر انتظامیہ نے ان پر چڑیا گھر کے دروازے بند کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرندے جانوروں کے بال کیوں چراتے ہیں؟
پرطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق خاتون نے چیمپینزی سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اسی وجہ سے گزشتہ 4 سال سے ہر ہفتے چڑیا گھر آتی ہیں۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ خاتون گلاس انکلوژر کے مخالف سمت بیٹھ کر چمپینزی کے ساتھ گھنٹوں وقت گزارا کرتی تھیں جس کے باعث ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔