لاہور ہائیکورٹ: ایف آئی اے کو آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنانیوالی آئل کمپنیز سے ریکوریز کا حکم

ہم نیوز کے مطابق پیٹرول بحران پر عدالتی فیصلہ اور ایف آئی اے کی آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے اس ضمن میں ایف آئی اے کو آئل کمپنیز کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر چیئرمین اوگرا، سیکریٹری پیٹرولیم  اور ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرلیا ہے۔

پٹرول بحران: 3 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت استفسار کیا کہ  اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے ہوتے ہوئے پیٹرولیم بحران پر کمیشن بنانے کی کیا ضرورت تھی؟

عدالت عالیہ کے جج جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت معلوم کیا کہ کمیشن نے ہائی کورٹ کے بنائے گئے ٹی او آرز کیوں تبدیل کیے؟

پٹرول بحران: 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد

ہم نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس جواد حسن کا استفسار تھا کہ بتایا جائے کہ کابینہ ڈویژن نے کمیشن رپورٹ پر کیا اقدامات اٹھائے؟


متعلقہ خبریں