مریم نواز کی بہو کا لہنگا کس ڈیزائنر کا تھا؟


گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی شادی لندن میں ہوئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر نے آن لائن بیٹے کے نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ جس کے بعد مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویردعاوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد جہاں صارفین نے دلہن عائشہ سیف کے خوبصوت عروسی لباس کو بے انتہا پسند کیا وہیں اس کے ڈیزائنر کو بھی ڈھونڈنا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی بہو نے جس ڈیزائنر کا انتخاب کیا وہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت کے مشہور ڈیزائنر ” سبیاساچی” ہیں۔


عائشہ نے جس طرز کا لہنگا زیب تن کیا ہے سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن نے بھی اسی طرز اور رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سبیاساچی کا معمولی اور ہلکے کام والا لہنگا بھی 10 لاکھ سے شروع ہوتا ہے  جب کہ کام کی نفاست اور انداز کے مطابق اس قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

سبیاساچی نے ہی بھارت کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شادی کا لہنگا ڈیزائن کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں