اسٹوریج کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف


واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت  کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے 90 دن بعد پیغامات ڈیلیٹ ہونے کا آپشن متعارف کرایا ہے۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ کی جانب سے پیغامات غائب ہونے کی مدت کو 90 دن تک بڑھایا جارہا ہے۔  چونکہ 90 دن بعد پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے سے پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا تو کمپنی کی جانب سے یہ فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یعنی جب میسجز 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے تو اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوگا ۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے، تاہم اس میں مزید کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر میں مجموعی طور پر 3 آپشنز صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ 7 دن اور 90 دن کے علاوہ ایک اور آپشن 24 گھنٹے کا بھی ہوگا۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے اگست 2021 میں ایک ڈس اپیئرنگ میسج فیچر ویو ونس کے نام سے متعارف کرایا تھا۔ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیجی  گئی تصویر دوسرا  شخص محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔

 


متعلقہ خبریں