انجلینا جولی بھی انسٹاگرام  پرآگئیں، افغان لڑکی کا خط شیئر کر دیا


انجلینا جولی نے بالآخر باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کر لی-

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والا خط شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)


یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردوں کو دوبارہ اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، اسٹولٹن برگ

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ اس وقت  افغانستان کے لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے اور آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی صلاحیت کھو رہے ہیں۔ لہذا میں انسٹاگرام پر ان کی کہانیاں اور دنیا بھر میں ان لوگوں کی آوازیں شیئر کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر دیگر ممالک اپنی اقدار مسلط نہ کریں، عالمی برادری ناکامی سے بچائے: پیوٹن

انہوں نے لکھا  کہ ، خوف اور غیر یقینی صورتحال سے افغانوں کو ایک بار پھر بے گھر ہوتے دیکھنا پریشان کن ہے۔اتنا وقت اور پیسہ خرچ کرنے ، خون بہانے اور جانیں ضائع کرنے کے بعد صرف یہ حاصل ہونا مکمل ناکامی ہے۔ یہ سب سمجھ سے بالاتر ہے۔


متعلقہ خبریں