فاٹا اصلاحات، وزیراعظم کے اعلان پر عمل درآمد شروع


اسلام آباد: فاٹا اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اعلان پر عمل درآمد شروع  ہوگیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق فاٹا میں ایجنسی ڈویلپمنٹ فنڈ ختم کر دیا گیا ہے اور راہداری ٹیکس کے لئے قائم چیک پوسٹیں فوری ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے تاہم سیکیورٹی چیک پوسٹیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق راہداری ٹیکس سے قبائلی عوام میں بے چینی پائی جاتی تھی۔ اس سلسلے میں گورنر پختون خوا کو بھی نوٹ بھیج  دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں