ملک میں کورونا سے مزید65اموات رپورٹ

فائل فوٹو


پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس  کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مزید ایک ہفتہ تعلیمی ادارے بند

ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی


متعلقہ خبریں