افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے، فواد چودھری

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی قیمت پر افغانستان کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔

الیکشن کا وقت نہیں، جلدجامع حکومت تشکیل دیں گے، ترجمان طالبان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایسی حکومت تشکیل دینا چاہتے ہیں جس پر تمام گروپوں کا اتفاق ہو۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح طور پر کہا کہ ہمارے پاس طالبان سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی اختیارنہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرط ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر فیصلہ سازی کا اختیار افغانستان کے لوگوں کا حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین، ترکی، امریکہ اور برطانیہ سمیت تمام علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

طاقت بھی ہے، جوان بھی ہیں، امریکہ بس! اسلحہ و بارود دیدے: احمد مسعود

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ خطے کے ممالک افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان کو استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ٹی ٹی پی کو بھارت سے فنڈز ہی نہیں ملیں گے تو ان کی کمر ویسے ہی ٹوٹ جائے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے مثبت صورتحال تشکیل دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے طالبان اور امریکہ کو مذاکرات پرآمادہ کیا۔

افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان نے کابل کی حکومت کے ساتھ بھی طالبان کے مذاکرات کرانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے اشرف غنی کا رویہ درست نہیں تھا۔


متعلقہ خبریں