الیکشن کا وقت نہیں، جلدجامع حکومت تشکیل دیں گے، ترجمان طالبان


طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانے کا وقت نہیں،جلد ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جس میں سب شامل ہوں گے۔

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے  کہ افغانستان میں افغانوں پر مشتمل نئی جامع حکومت کے لیے بات چیت جاری ہے۔ نئے آئین کی تیاری اور منظوری کےلیےطویل وقت درکار ہے۔حکومت میں اہل اور قابل لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد کے امام شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں، طالبان

نئی جامع حکومت کے فریم ورک میں تمام افغان زیرغور ہیں اور منتخب کی جانے والی افغان شخصیات کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں  نے افغانستان کی تعمیر نو کے لیے چین کے تعاون کا بھی خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے نکلنے کی کوشش، 17 سالہ فٹبالر جان گنوا بیٹھا

انہوں نے مزید کہا کہ، افغانستان میں سب سے پہلے جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں ابھی اقتدار کا خلا ہے اور کسی قسم کے الیکشن کا وقت نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی آئین نہیں لہٰذا نیا آئین تیار کرکے منظور کیا جائے گا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں