گریٹر اقبال پارک کیس: 60سی سی ٹی وی کیمروں میں سے35 خراب نکلے


لاہور: ہم نیوز نے ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد اور بدسلوکی پر گریٹر اقبال پارک میں لگے کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی تفصیل حاصل کر لی۔

پارک میں لگے 60 سی سی ٹی وی کیمروں میں سے 35 خراب نکلے۔ آپریشنل کیمروں سے بھی ملزمان کی شناخت ممکن نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک مقدمہ: پولیس کے چھاپے، 20 افراد کو حراست میں لے لیا

ہم نیوز آپریشنل کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہم نیوز منظر عام پر لے آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں اکیلی لڑکی اور لوگوں کا ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔

فوٹیج میں وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز ہجوم کو منع کرتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ دست درازی کا واقعہ دن کی روشنی میں شروع ہوا۔

روشنی سے اندھیرا ہوگیا لیکن واقعہ جاری رہا۔ ہجوم میں موجود لوگ مشکل میں پھنسی لڑکی کو بچانے کے بجائے ویڈیوز بناتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک انتظامیہ کے مطابق کیمرے وولٹیج کم زیادہ ہونے اور عوام کے پتھراؤ کے باعث خراب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک واقعہ: لڑکی نے آپ بیتی سنا دی

دوسری جانب  پولیس کی مختلف ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپے مار کر 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


متعلقہ خبریں