افغانستان: پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

کابل: افغانستان کی فضائی حدود کے کھلتے ہی قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کابل پہنچ گیا۔

کابل: مشکل صورتحال میں پی آئی اے کے کپتان  نے کمال کردیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6249 کابل لینڈ کرگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز افغانستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کو پاکستان لائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارہ مسافروں کو لے کر آج ہی اسلام آباد واپس پہنچ جائے گا۔

16 اگست کو کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال خراب ہونے اور افرا تفری کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا جب کہ افغانستان کی فضائی حدود بھی بند کردی گئی تھیں۔

کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

کابل ائیرپورٹ پر سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا تھا۔ آج حکام نے کابل ائیرپورٹ کو سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان تھا۔


متعلقہ خبریں