فلپائن نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

آج شب 9 بجے مری کو کھول دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد: فلپائن نے اپنے شہریوں کے افغانستان سے محفوظ انخلا کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔

حکومت سازی: طالبان کی حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سےمشاورت

ہم نیوزکے مطابق فلپائن کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے فلپائنی شہریوں کو جلد از جلد افغانستان سے بحفاظت نکالنے کی اپیل کی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس موقع پر فلپائن کے سفیر کو یقین دلایا کہ  فلپائن کے شہریوں کو پاکستان پہنچنے پر ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

اشرف غنی کو گرفتار کرائیں، لوٹی ہوئی دولت واپس دلوائیں: انٹرپول سے اپیل

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکلنے میں بھرپور مدد بھی فراہم کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فلپائن کے سفیر سے کہا کہ سفارت کاروں، صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے۔

اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات میں پناہ لے لی

ہم نیوز کے مطابق وزیرداخلہ نے معزز مہمان کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کو پاکستان آمد پر ویزے کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں