افغان پناہ گزین کا انتظام کیا نہ ہی کوئی آ رہا ہے، شیخ رشید


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام ہو گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے آرمڈ فورسز اور دیگر تمام ادارے الرٹ ہیں۔ پاکستان نے امریکا طالبان کو ٹیبل پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اشرف غنی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بڑی کوشش کی تھی لیکن اشرف غنی کے دل میں فتور تھا اور عمران خان کو اندازہ تھا کہ اشرف غنی بہت زیادہ غلط فہمی کا شکار تھا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں پاکستان بہت اہم ملک ہے اور ہم کسی کو پاکستان میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔ طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عمران خان اور وزارت خارجہ کا فیصلہ ہے جبکہ ہم نے افغان مہاجرین کا کوئی انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوئی آرہا ہے لیکن تمام غیر ملکی صحافیوں، میڈیا ملازمین ،عالمی اداروں کے اہلکاروں کو ٹرانزٹ ویزا دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تونسہ کی طالبات کا لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پر خصوصی پروٹوکول

وزیر داخلہ نے کہا کہ سفارت کاروں کو بھی ٹرانزٹ ویزا دے رہے ہیں جبکہ پرامن افغانستان پاکستان کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا افغانستان کے لیے ہے۔ ہمارے تمام بارڈرز محفوظ ہیں اور کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حالت بالکل ٹھیک ہیں لیکن بھارتی میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ عاشورہ کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔ اپنے عقیدے کو چھوڑیں نہیں اور دوسروں کے عقیدے کو چھیڑیں نہیں۔


متعلقہ خبریں