طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، دیکھیں گے کہ وعدوں پر عمل کب ہوتا ہے،امریکہ


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان کی باتوں پر یقین نہیں، جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کب ہوتا ہے؟ یہ دیکھیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے طالبان انسانی حقوق سے متعلق نئے وعدوں کی پاسداری کریں گے۔اگر طالبان کہتے ہیں کہ وہ شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو امید ہے کہ وہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوستی اور معافی: خوفزدہ شہریوں کی جانب سے طالبان کو پھول پیش

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا  ہے کہ طالبان شدت پسند تحریکوں سے دور رہے اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرے۔

نیڈ پرائس کا کہنا   ہے کہ اقتدار کی باضابطہ منتقلی تاحال نہیں ہوئی۔ امریکا افغانستان میں اقتدار کی باضابطہ منتقلی پر عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پر طالبان کا قبضہ: جارج بش کا دل غم سے بھر گیا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  کہا  ہےکہ امریکہ نے کابل سے سفارت خانے کے اہلکاروں کی واپسی مکمل کر لی ہے اور باقی سفارتی عملہ امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کے انخلا میں مدد کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں