بھارت افغانستان میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکتا ہے،ترجمان افغان طالبان

بھارت، افغانستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرے: ترجمان طالبان

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے بھارت افغانستان میں اپنے ترقیاتی منصوبے جاری رکھ سکتا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل شاہین نے کہا افغانستان میں بھارت کے کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اینکرمہربخاری نے سوال کیا کہ بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور ماضی میں طالبان کو بھی قبول نہیں کیا۔ بھارت کے متعلق طالبان کا کیا مؤقف ہے؟

سہیل شاہین نے جواب دیا کہ ہم کسی قوم، ملک اور گروہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغانستان میں جو کنسٹرکشن اور انفراسٹریکچر کے منصوبے لگائے ہیں، انہیں مکمل کرے، کیونکہ وہ عوام کیلئے ہے۔ لیکن اگر افغانستان کی سرزمین کواپنے عسکری مقاصد اور حریفوں کیخلاف استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

اینکر نے سوال کیا کہ افغانستان میں بھارت بہت سارے قونصلیٹ موجود ہیں جو پاکستان کیخلاف استعمال ہوتے رہے ہیں اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں۔ کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں کیوں کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ آئیں اور افغانستان میں اپنے منصوبے مکمل کریں؟

سہیل شاہین نے کہا کہ اگر بھارت کے نامکمل منصوبے موجود ہیں تو وہ انہیں مکمل کرے اس کے علاوہ ہماری پالسیی واضح  ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں