افغان ایتھلیٹس ٹوکیو پیرالمپک میں شرکت سے محروم

حالات بدلے، ٹوکیو نے بھی آنکھیں پھیر لی، ذکیہ خدادادی اور حسین رسولی کو گیمز سے نکال دیا

افغانستان کی تاریخ میں پہلی بار عالمی پیرالمپک 2021 کا حصہ بنے جا رہا تھا، لیکن ملک میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں پیرالمپک کھلاڑی ٹوکیو گیمز میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپوٹ کے مطابق افغانستان سے تائیکوانڈو کے مقابلے کے لیے ذکیہ خدادادی اور ٹریک ایتھلیٹ حسین رسولی نے منگل کے روز جاپان روانہ ہونا تھا۔

بین الاقوامی پیرالمپکس کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ کابل پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کا سفر کرنا مشکل ہے کیونکہ ملک میں جاری سنگین صورتحال کی وجہ سے تمام ہوائی اڈے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ جاپان کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: کابل ایئر پورٹ پر افراتفری، امریکی بوئنگ طیارہ اور گنجائش سے زائد پناہ گزین

ذکیہ خدادادی پیرالمپکس میں افغانستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی تھیں۔

ذکیہ خدادادی کا اپنی سلیکشن پر کہنا تھا کہ وہ عالمی کھیل پیرالمپک میں افغانستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر  بے حد خوش ہیں جبکہ 24 سالہ رسولی کا کہنا تھا کہ ٹوکیو گیمز میں حصہ لینا ان کا خواب تھا۔

کوچ نے بھی انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

 


متعلقہ خبریں