کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند

کابل: افغانستان کی لمحہ بہ لمحۃ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

بھارت، افغانستان میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرے: ترجمان طالبان

ہم نیوز کے مطابق افغانستان کی سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے اس ضمن میں نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت کابل کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹم کے تحت کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ کمرشل پروازوں کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ کابل کی فضائی حدود صرف ملٹری جہازوں کے لیے کھلی رہے گی

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ کابل کی فضائی حدود ری روٹ ہو کر آنے والی اور گزرنے والی ٹرانزٹ پروازوں کے لیے بھی بند رہے گی۔

طالبان کی برق رفتاری: دنیا حیرت زدہ، بائیڈن انتظامیہ پریشان

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذرائع سے بتایا ہے کہ تاشقند جانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز اب چین کا فضائی روٹ استعمال کرے گی۔


متعلقہ خبریں