سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے میں ایک اور دشواری، ٹگ بوٹ بھی متاثر


کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹینگ 77 کو اب 21 یا 22 اگست کو گھسیٹنے  کا کام ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جہازکوگھسیٹنے کیلئے ساحل پراونچی لہریں بننا ضروری ہیں۔ آج جہازسےٹگ بوٹ تک آئرن روپ  باندھے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں پھنس گئی

جہازکو گھسیٹنے کیلئے بلوائی گئی ٹگ بوٹ بھی متاثر ہو گئی۔ سمندرمیں پانی کی سطح کم ہونے سےٹگ بوٹ ہارمنی کا نچلا حصہ متاثرہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ٹگ بوٹ کی مرمت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کی کوششیں جاری

حکام کا کہنا ہے کہ جہازکوسپورٹ کرنے کیلئے11 سومیٹرکا آئرن روپ باندھا جائے گا۔ جسکے بعد اونچی لہریں بننے  پر جہاز  کوگھسیٹا جائے گا۔


متعلقہ خبریں