تاریخ دہرادی گئی: کابل و ویتنام سے امریکی انخلا میں یکسانیت، سوشل میڈیا نے ڈھونڈ لی

تاریخ دہرادی گئی: کابل و ویتنام سے امریکی انخلا میں یکسانیت، سوشل میڈیا نے ڈھونڈ لی

کابل: افغان طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کے باعث امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلا بھی تیز ہو گیا ہے۔

طالبان کو بتادیا: امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، انتھونی بلنکن

خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے کی چھت پر سے چنیوک ہیلی کاپٹروں کو اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو کابل ایئرپورٹ منتقل کیے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا افغانستان میں پھنس گیا، پاکستانی سفارتخانے میں سیکڑوں درخواستیں

امریکی سفارتخانے کی تصویر کے ساتھ 1975 میں ویتنام سے امریکی انخلا کے دوران لی گئی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے۔

ان تصاویر پر سیاسی، صحافتی اور سماجی حلقوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

طالبان کنٹرول سنبھال لیں تو ہمارے سفارتخانے کو نشانہ نہ بنائیں، امریکی کوشش

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہیں۔


متعلقہ خبریں