اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے جاری کردہ بیان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا ہے۔
مریم نواز کا بیٹا، سیف الرحمان کی بیٹی، دن پڑ گئے، نانا تقریب میں، ماما ویڈیو لنک پر
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی ہے۔
غلط بیانی کرنا آپ کا وطیرہ ہے جو آپ نے بیٹے کی شادی پر بھی جاری رکھا- عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں۔پھر کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی اعلی عدالت میں جمع کروائے- جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں pic.twitter.com/VjmOpOFzCt
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 11, 2021
شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کو سچ بتائیں کہ اسی پراپرٹی کے بارے میں آپ نے کہا تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔
مریم باجی نے لندن میں جج کی ویڈیوپیدا کرنے کا حکم دے دیا، شہباز گل
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ پھر کیلبری فونٹ سے جعلی کاغذات ملک کی اعلیٰ عدالت میں جمع کروائے۔
ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے، شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مؤقف اپنایا ہے کہ جس پر سزا ہوئی اور اب لندن نہیں جا سکتیں۔