دنیا کا سب سے بڑا ’پینسل جھولا‘ تیار کرنے کا دعوی


پینسل سے صرف تحریریں ہی نہیں لکھی جاتیں بلکہ اسے اپنے منفرد فن کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے فنکار بلال آصف نے  دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد ’پینسل جھولا‘ مکمل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بنائے گئے اس پینسل جھولے کی تیاری میں انہیں 2 سال 6 ماہ کا وقت لگا ہے۔

28 سالہ بلال آصف پینسلوں کو تراش کر تزئین و آرائش  اور دیگر اشیا بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2013 میں پینسلوں سے سب سے اونچا ٹاور بنا کر امریکی آرٹسٹ کا ریکارڈ توڑا تھا۔ اور اب ان کی ںظر دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنانے پر ہے۔

بلال نے دوسرا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے 30 ہزار سے زائد پینسلوں کو تراش کر ’پینسل جھولا‘ بنایا ہے جس کا اعلان انہوں نے 2018 میں کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا ’پینسل جھولا‘ تیار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں