ہوشیار: سندھ کابینہ، زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنیکی تجویز

ہوشیار: سندھ کابینہ، زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنیکی تجویز

کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

مراد علی شاہ کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں تجویز پیش کی گی ہے کہ زیر زمین پانی نکالنے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ حکومت سندھ مشروبات بنانے والی کمپنیوں سے زیر زمین پانی نکالنے پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس وصول کرے۔

ذرائع کے مطابق تجویز کا مقصد حکومت سندھ کے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔

کراچی: پانی کی قلت، ڈملوٹی کے کنوؤں کی بحالی کا فیصلہ

دلچسپ امر ہے کہ عوامی حلقوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ صوبائی حکومت پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ نہ صرف لوگوں کو گھروں تک پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ ٹینکرز مافیا کو بھی لگام نہیں ڈال سکی ہے۔


متعلقہ خبریں