پاکستانیو! ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،وزیر خارجہ

افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان امن میں معاون ہیں جنگ میں نہیں،پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ،ہم نہیں گھبراتے کیونکہ نیت صاف ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔افغانستان کو پاکستان سے کوئی شکوہ ہے تو آئیں میکینزم کے تحت بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی بیٹی کے کیس کی تحقیقات: حقائق کے قریب ترین پہنچ چکے ہیں، وزیر خارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں۔افغانستان کے نقصان میں ہمارا نقصان ہے،افغان بھائی سازشوں کو سمجھیں ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا،پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں