ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیراساتذہ کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں 


پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس  نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن  کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

مراد راس  نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی اسکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:ریلوے میں سفر کیلئےکورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

اسکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے ۔ ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکیوں کو عمرے کی اجازت مل گئی، ویکسی نیشن لازمی

انہوں نے کہا کہ  22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں